یوکرین کے مسئلے پر چین کا تین نکاتی موقف، چینی وزیر خارجہ

2022/07/08 10:29:14
شیئر:

 

مقامی وقت کے مطابق، سات جولائی کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بالی میں G20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے دوران یوکرین کے مسئلے پر بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ وانگ ای نے یوکرین کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تین نکات نظر پر روشنی ڈالی ۔ 

سب سے پہلے چین سرد جنگ کے تصور کو بھڑکانے، کیمپ کے تصادم کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے، اور "نئی سرد جنگ" پیدا کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔

دوسرا چین دوہرے معیارات کی مخالفت کرتا ہے جو چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ چین یوکرینی بحران کا تائیوان کے مسئلے سے موازنہ کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتا ہے اور اپنے بنیادی مفادات کا مضبوطی سے دفاع کرے گا۔

تیسرا چین دوسرے ممالک کے جائز ترقیاتی حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچانے کی مخالفت کرتا ہے۔ کچھ ممالک نے یوکرین کے بحران کے بہانے کے طور پر چین اور دیگر ممالک پر اندھا دھند یکطرفہ پابندیاں عائد کیں۔ جو غیر قانونی ہیں، جس سے ملکوں کے درمیان معمول کے تبادلے کو نقصان پہنچایا گیا، بین الاقوامی تجارت کے قوانین کی خلاف ورزی کی گئی، اور یوکرین کے بحران کو پیچیدہ بنایا گیا۔