امریکی محکمہ دفاع نے یوکرین میں حیاتیاتی تحقیق پر 250 ملین ڈالر سے زیادہ رقوم خرچ کی ہیں،روس

2022/07/08 09:48:13
شیئر:

سات تاریخ کو روسی وزارتِ دفاع نے ایک بریفنگ میں انکشاف کیا کہ امریکی محکمہ دفاع نے سنہ 2005 سے یوکرین میں حیاتیاتی تحقیق پر 250 ملین ڈالر سے زیادہ خرچ کیے ہیں۔ دوران بریفنگ روسی فیڈریشن کی مسلح افواج کے ریڈی ایشن، کیمیکل اور بائیولوجیکل پروٹیکشن فورسز کے کمانڈر ایگور کیریلوف نے کہا کہ امریکہ نے بین الاقوامی معاہدوں کو نظرانداز کیا اور عسکری بائیو ٹیکنالوجی کی صلاحیت کو بڑھانے کی پالیسی پر عمل جاری رکھا۔
کیریلوف نے مزید کہا کہ روس کی طرف سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق، یوکرین کی مسلح افواج کے سپاہیوں نے شدید متعدی بیماریوں کی تشخیص میں رضاکاروں کے طور پر حصہ لیا۔ ان تجربات کے لیے یوکرینی فوجیوں کو خطرناک حیاتیاتی کیمیکلز کی موجودگی میں کام کرنا پڑا۔