جزیرہِ تائیوان کے ارد گرد چین کی فوجی مشق کا مقصد بیرونی مداخلت اور تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کا مقابلہ کرنا ہے۔چینی وزارت خارجہ

2022/07/08 17:22:07
شیئر:

حال ہی میں چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کی ایسٹرن تھیٹر کمانڈ  نے تائیوان جزیرے کے ارد گرد فضائی اور سمندری علاقوں میں کثیر خدماتی مشترکہ جنگی تیاری کے گشت اور حقیقی جنگی مشقیں کیں ۔ اس حوالے سے  آٹھ جولائی کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چیاؤ لی جیان نے کہا کہ  آبنائے تائیوان کی مرکزی لائن پر چین کا موقف واضح اور مستقل ہے اور اس حوالے سے  تائیوان حکام کی طرف سے سیاسی جوڑ توڑ کامیاب نہیں ہو گا۔
چیاؤ لی جیان نے کہا کہ چین کی فوجی مشق کا مقصد بیرونی مداخلت اور تائیوان کی علیحدگی پسند قوتوں کا مقابلہ کرنا ہے۔چین مضبوطی کے ساتھ  ملک کے اقتدار اعلی  اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کرے گا اور "تائیوان کی علیحدگی  کی کسی بھی کوشش کو  ناکام بنائے گا۔