چین کی عالمی فوڈ سیکیورٹی تعاون کے حوالے سے اہم تجاویز

2022/07/09 15:31:34
شیئر:

آٹھ تاریخ کو جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس میں شریک چینی وزیر خارجہ وانگ ای  نے خوراک اور توانائی کے تحفظ کے معاملے پر چین کے موقف کو واضح کیا اور بین الاقوامی فوڈ سیکیورٹی تعاون کے حوالے سے چینی تجاویز  پیش کیں جن میں اقوام متحدہ  کے مرکزی معاون کردار کی حمایت، اقوام متحدہ کی فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن، آئی ایف اے ڈی ، ورلڈ فوڈ پروگرام  کی خدمات کی حمایت ، بین الاقوامی زرعی تحقیق پر مشاورتی گروپ اورمختلف ممالک کے درمیان زرعی سائنس اور ٹیکنالوجی کی اختراع میں تعاون کی حمایت اور ہائی ٹیک تبادلے پر پابندیوں میں کمی شامل ہیں ۔ 
وانگ ای  نے بین الاقوامی غذائی تحفظ کو برقرار رکھنے میں چین کی کوششوں اور تعاون کو بھی اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ  چین غذائی تحفظ کے شعبے میں اقوام متحدہ اور ترقی پذیر ممالک کا قابل اعتماد شراکت دار ہے۔ رواں سال کے آغاز میں، چین نے ضرورت مند ترقی پذیر ممالک کو 15,000 ٹن سے زیادہ  خوراک کی ہنگامی انسان دوست امداد فراہم کی ہے، اور چین غذائی تحفظ کو فروغ دینے کے لیے مزید کوششیں جاری رکھے گا۔