شی جن پھنگ کا چینی روایتی تہذیب کے تحفظ پر زور

2022/07/09 15:33:40
شیئر:

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے آٹھ تاریخ کو چین کے  نیشنل میوزیم کے سینیئر محققین  کے نام  ایک جوابی خط  میں  کہا کہ وہ نیشنل میوزیم  کے قیام کی 110 ویں سالگرہ کے موقع پر ادارے کے تمام عملے کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار  کرتے ہیں ۔ 
شی جن پھنگ  نے اپنے خط میں زور دیتے ہوئے کہا کہ عجائب گھر انسانی تہذیب کے تحفظ اور میراث کے اہم مقامات ہیں۔ یہ اس شعبے سے وابستہ کارکنوں کا ایک شاندار مشن اور بھاری ذمہ داری ہے۔  انہوں نے امید ظاہر کی کہ مختلف تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی استفادہ کو فروغ  دیا جائے  گا ، چینی تہذیب کی شاندار کامیابیوں کا تحفظ کیا جائے گا اور عجائب گھروں کی ترقی اور طاقتور ثقافتی ملک کی تعمیر کے لیے بھر پور کوشش کی جائے گی ۔