چین کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں نمایاں اضافہ

2022/07/09 15:26:18
شیئر:

چائنا اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی نے 8 تاریخ کو  "چین کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی" پر ایک وائٹ پیپر  جاری کیا۔ وائٹ پیپر سے پتہ چلتا ہے کہ چین کی صنعتی ڈیجیٹلائزیشن میں ڈیجیٹل معیشت کا شیئر 80 فیصد سے زائد  ہے، اور ڈیجیٹل معیشت کا ڈھانچہ مزید بہتر  ہو رہاہے۔
وائٹ پیپر کے مطابق 2012 کے بعد سے چین کی ڈیجیٹل معیشت کی اوسط سالانہ شرح نمو 15.9 سے زائد رہی ہے، جو کہ اسی مدت میں جی ڈی پی کی اوسط شرح نمو سے نمایاں طور پر بہتر ہے۔فائیو جی اور صنعتی انٹرنیٹ کے ذریعے 2021 میں ڈیجیٹل معیشت کا پیمانہ 45.5 ٹریلین یوآن تک پہنچ چکا ہے۔ صنعتی ڈیجیٹلائزیشن ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کے لیے اہم انجن بن چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق  حالیہ برسوں میں، ڈیجیٹل معیشت پر صنعتی انٹرنیٹ کا کردار مزید  واضح ہو  چکا ہے۔
چائنا اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے نائب صدر وانگ ژی چھینگ کے مطابق یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ  ملک میں ڈیجیٹل اکانومی کے پورے ڈھانچے کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ صنعت کے ڈیجیٹل شیئر میں حالیہ برسوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور اب یہ 82 فیصد  تک پہنچ گیا ہے۔