چینی اور پاکستانی بحریہ جولائی کے وسط میں مشترکہ مشقیں کریں گی

2022/07/10 16:48:21
شیئر:


چینی بحریہ کے ترجمان کرنل لیو وین شینگ کے مطابق ،چینی اور پاکستانی بحری افواج کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق فریقین جولائی کے وسط میں شنگھائی کے قریب بحری و فضائی حدود میں "اوشن گارڈین - ٹو" کے نام سے مشترکہ بحری فوجی مشق کریں گے۔"بحری سلامتی کو درپیش خطرات کا مشترکہ ردعمل " کے تحت ان مشقوں میں سمندری حملوں، مشترکہ حکمت عملی،  اینٹی سب میرین اور  تباہ شدہ جہازوں کی مدد وغیرہ پرمشتمل مشترکہ مشقیں کی جائیں گی۔اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون،تکنیک وتجربے کا تبادلہ اور روایتی دوستی کو مضبوط  بنانا ہے۔دونوں افواج، چین پاکستان چاروں موسموں کے سٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کی ترقی کو فروغ دیتی ہیں۔ یہ مشترکہ مشق چینی اور پاکستانی بحریہ کی طرف سے سالانہ پلان کے مطابق ایک عمومی سرگرمی ہے جو کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہے ۔