سری لنکا کے دارالحکومت میں بڑے پیمانے پر مظاہرے،صدر کا 13 جولائی کو مستعفی ہونے کا اعلان

2022/07/10 16:33:04
شیئر:

سری لنکا کے ذرائع ابلاغ کی اطلاعات کے مطابق  9 جولائی کی شام سری لنکا کے صدر راجا پاکسے نے اسپیکر مہیندہ یاپا ابیواردینا کو مطلع کیا ہے کہ وہ 13 جولائی کو صدر کے عہدے  سےمستعفی ہو جائیں گے۔
نو جولائی کی شام کو سری لنکا کے وزیراعظم رنیل وکرما سنگھے نے ایک خصوصی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک حکومت کے بغیر نہیں چل سکتا اور موجودہ حکومت کے اقتدار چھوڑنے سے پہلے نئی حکومت تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔
9 جولائی کی سہ پہر مظاہرین نے یکے بعد دیگرےصدارتی رہائش گاہ، صدارتی دفتر اور وزیر اعظم کے دفتر پر  قبضہ کر لیا۔سری لنکا کے دارالحکومت میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اور دیگر مقامات سے لوگ کولمبو میں داخل ہو رہے ہیں۔ فوج اور پولیس نے واٹر کینن اور گیس کا استعمال ترک کر دیا ہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں  ملی ہے۔