متنوع قومیتوں اور رسوم و رواج کا حامل چین کا صوبہ یون نان

2022/07/11 15:57:36
شیئر:

 صوبہ یون نان چین میں متنوع قومیتوں کا حامل ایک بڑا صوبہ ہے۔ اسے "جانوروں اور پودوں کی سلطنت" بھی کہا جاتا ہے۔ یون نان کی سرحد 4,060 کلومیٹر طویل ہے اور اس کی سرحدیں میانمار، لاؤس اور ویتنام سے ملتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سرحد مضبوط بیرونی اور قومیتی رسم و رواج سے بھری ہوئی ہے۔
حالیہ برسوں میں، اپنے جغرافیائی فوائد پر انحصار کرتے ہوئے، یون نان نے جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کو ملانے والے ایک بڑے انفراسٹرکچر چینل کی تعمیر کو تیز کیا ہے۔ "چائنا۔لاؤس ریلوے + کراس بارڈر ای کامرس"، "چین۔لاؤس ریلوے + چائنا-یورپ ریلوے" اور بین الاقوامی ریلوے نقل و حمل کے دوسرے نئے طریقے یکے بعد دیگرے شروع کیے گئے ہیں، اور یون نان کا ایک نیا بہترین تشخص مزید ابھر رہا ہے۔