چین پاپوا نیو گنی سمیت بحرالکاہل جزائر ممالک کے ساتھ سودمند تعاون کو فروغ دے رہا ہے ، چینی وزارت خارجہ

2022/07/11 16:42:23
شیئر:
11جولائی کو چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین سے یومیہ میڈیا بریفنگ میں پوچھا گیا کہ پاپوا نیو گنی کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں آسٹریلوی میڈیا کی اُن رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیا ہے جس کے مطابق چین اور پاپوا نیو گنی کے درمیان خصوصی اقتصادی زون تعاون میں ایک فوجی اڈے کا قیام بھی شامل ہے۔ترجمان نے کہا کہ متعلقہ رپورٹس چین کے مشاہدے میں آئی ہیں اور دیکھا گیا ہے کہ پاپوا نیو گنی کی وزارت خارجہ نے عوامی سطح پر اس کی وضاحت کی ہے۔ پاپوا نیو گنی کی جانب سے زور دیا گیا ہے کہ متعلقہ رپورٹس حقائق کو نظر انداز کرتی ہیں اور بے بنیاد ہیں
۔ترجمان نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران چین نے پاپوا نیو گنی میں اقتصادی، تکنیکی اور سرمایہ کاری کے متعدد منصوبوں پر عمل درآمد کیا ہے، جنہوں نے مقامی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور لوگوں کے معاش کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور پاپوا نیو گنی کی حکومت اور عوام کی جانب سے متفقہ طور پر ان کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ چین پاپوا نیو گنی سمیت بحرالکاہل  جزائر  ممالک کے ساتھ تعاون کر رہا ہے، ترقی، باہمی مفاد اور جیت  جیت کے نتائج پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، اثر و رسوخ کبھی بھی چین کی پالیسی نہیں رہی ہے  اور  نہ ہی جغرافیائی سیاسی مسابقت میں چین نے کبھی دلچسپی لی ہے۔