چینی و پاکستانی بحریہ کی مشترکہ بحری مشق " اوشن گارڈئین -ٹو " کا آغاز

2022/07/11 10:36:40
شیئر:

چینی و پاکستانی بحریہ کی "اوشن گارڈئین -ٹو " نامی چار روزہ مشترکہ بحری فوجی مشق، دس جولائی کو شنگھائی کی ایک فوجی بندرگاہ میں شروع ہوئی۔ چینی بحریہ کے ترجمان کرنل لیو وین شینگ کے مطابق ، یہ مشترکہ مشق ،چینی اور پاکستانی بحریہ کی طرف سے سالانہ منصوبے کے مطابق ایک عمومی سرگرمی ہے جس کا علاقائی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی یہ کسی تیسرے فریق کے خلاف ہے ۔  
اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون،تکنیک وتجربے کا تبادلہ ،دونوں ممالک اور افواج کی روایتی دوستی کو مضبوط بنانا  نیز  چین پاکستان چاروں موسموں کے سٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو فروغ دینا  ہے۔
"اوشن گارڈئین-ٹو "نامی مشق دس سے تیرہ جولائی تک جاری رہے گی ،جو چین پاکستان "اوشن گارڈئین "سلسلہ وارمشقوں  کی دوسری سرگرمی ہے۔یاد رہے کہ جنوری دو ہزار بیس میں فریقین نے بحیرہ عرب کی شمالی سمندری حدود میں "اوشن گارڈئین-2020 " کے نام سے مشترکہ مشق کا انعقاد کیا تھا۔