چین میں" گرین اینڈ انٹیلیجنٹ "جہاز رانی کی ترقی توجہ کا مرکز

2022/07/11 11:49:24
شیئر:

گیارہ جولائی کو چین میں اٹھارہواں "میری ٹائم ڈے" منایا گیا۔ اس حوالے سےمنعقدہ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ چین کی توجہ ، جہازرانی کی "گرین ، لو کاربن،اور انٹیلی جنٹ "ترقی پر مرکوز رہی ہے اور اس سلسلے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔دس سے سولہ جولائی تک چائنا میری ٹائم  ڈے  کے حوالے سے سرگرمیوں کے ایک سلسلے کا انعقاد کیا جائے گا۔
رواں سالاس موضوع " جہاز رانی کی گرین ، لو کاربن اور انٹیلی جنٹ ترقی کو فروغ دینا" ہے جس میں فورمز،سائنس و ٹیکنالوجی کی آگہی کے ہفتے اور ایکسپو جیسی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس وقت چین کے  تقریباً 95  فیصد بیرونی تجارتی سامان کی نقل و حمل، بحری ذریعے سے ہوتی ہے ۔2021 کے اواخر تک چین کے زیر کنٹرول بحری بیڑے کی ترسیلی صلاحیت 350 ملین DWT کے ساتھ  دنیا میں دوسرے نمبر پررہی۔ 
اسی دن "چائنامیری ٹائم ڈے " کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔