چین پاک اقتصادی راہداری کثیرالجہت تعاون کی رہنما ہےاور چین پاک ہم نصیب معاشرہ مزید مضبوط ہو رہا ہے

2022/07/11 10:46:19
شیئر:

اکیس اپریل دو ہزار پندرہ کو چین کے صدر شی جن پھنگ نے پاکستانی پارلیمنٹ میں" چین اور پاکستان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر اور جیت-جیت تعاون پر مبنی نئے سفر کا آغاز" کے عنوان سے ایک اہم تقریر کی ، اور چین-پاکستان تعلقات کو چاروں موسموں کے  اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کی سطح تک بلند کیا گیا۔ گزشتہ سات برسوں میں ،چین اور پاکستان نے چین- پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر کے تحت  ہمہ جہت طور پر اور مختلف شعبوں میں تعاون کے ذریعے چین-پاکستان چاروں موسموں کی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط اور مستحکم کیا ہے۔
چین -پاک اقتصادی راہداری کے فریم ورک کے تحت چین اور پاکستان نے گیارہ ورکنگ گروپس قائم کیے جن میں طویل مدتی منصوبہ بندی، گوادر بندرگاہ، توانائی، ذرائع نقل و حمل کا بنیادی ڈھانچہ،  صنعت، سماجی زندگی، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی، سکیورٹی تعاون، بین الاقوامی تعاون و ہم آہنگی  اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں۔ چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر کا اصل مفہوم و مقصد واضح ہوتا چلا جا رہا ہے اور یہ مسلسل اعلیٰ معیار کی ترقی کی طرف گامزن ہے۔
پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تعمیر میں مثبت پیش رفت ہوئی اور شاندار نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر کے دوسرے مرحلے میں علاقائی اور صنعتی تعاون سے حاصل ہونے والے معاشی اور سماجی فوائد سے پاکستان اور چین نیز  خطے کے دیگر ممالک کے عوام مزید مستفید ہوں گے۔