چین کی جی ٹونٹی وزرائے خارجہ اجلاس میں فعال شرکت

2022/07/11 17:09:33
شیئر:
11 جولائی کو چین کی  وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے بالی میں جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس میں  چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی شرکت کے حوالے سے کہا کہ مذکورہ اجلاس میں کثیرالجہتی اور خوراک اور توانائی کی سلامتی کو مضبوط بنانے کے بارے میں اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ  چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ ایسے وقت میں جب عالمی امن اور ترقی کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں اتحاد اور تعاون کی اپنی اصل خواہش پر نظرثانی کرنی چاہیے، حقیقی کثیرالجہتی پر عمل پیرا ہونا چاہیے اور باہمی احترام اور مساوی مشاورت ، شراکت داری، پرامن بقائے باہمی اور  مشترکہ مفادات پر مبنی تعاون کے تحت کھلے پن اور  باہمی تبادلوں کا شراکت دار بننا چاہیے۔ اس دنیا میں اقوام متحدہ کی مرکزی حیثیت سے صرف ایک بین الاقوامی نظام  ہے، اور صرف ایک عالمی قانون پر مبنی بین الاقوامی نظم  و نسق ہے۔ اگر اپنے ملک کی سلامتی کو دوسرے ممالک کی سلامتی پر مقدم رکھا جائے اور عسکری گروہ بندی کو مضبوط کیا جائے تو نہ صرف عالمی برادری تقسیم ہو گی بلکہ خود کو بھی مزید غیر محفوظ بنایا جائے گا۔ بندشوں پر عمل پیرا ہونا ، عالمی رجحان کے خلاف ہے اور ناکامی سے دوچار ہو گا۔