افغانستان کے صوبےہلمند میں 24 گھنٹوں کے دوران ہیضے سے 20 افراد ہلاک

2022/07/11 11:11:40
شیئر:

دس جولائی کو افغانستان کے صوبہ ہلمند کے محکمہِ صحت کی جانب سے دی گئی اطلاعات کے مطابق ، صوبے میں  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہیضے سے 20 افراد ہلاک جب کہ 120 متاثر ہوئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق ضلع  باغران سے ہیضے کی وبا  کی اطلاع ملی ہے اور طبی عملے پر مشتمل ٹیمز وہاں بھیج دی گئی ہیں۔