چین کی جانب سے چھنگھائی تبت سطح مرتفع پر گلیشیئرز کا بھر پور تحفظ

2022/07/12 16:49:26
شیئر:

چین کا چھنگھائی تبت سطح مرتفع دنیا کا سب سے بڑا اور بلند ترین سطح مرتفع ہے، جہاں پانی گلیشیئرز،منجمد سطحوں اور جھیلوں کی شکل میں موجود ہے، جو ایشیا میں بہت سے عظیم دریاؤں کو جنم دیتا ہے۔
چھنگھائی تبت سطح مرتفع وہ خطہ ہے جہاں ماسوائے قطب شمالی اور جنوبی ، کرہ ارض پر  گلیشیئر  کا وسیع ترین رقبہ ہے ۔
چینی حکومت نے گلیشیئرز کی حفاظت کے لیے بھر پور کوششیں کی ہیں۔ان میں چھنگھائی تبت سطح مرتفع کے ماحولیاتی تحفظ سے متعلق قانون سازی کا فروغ ، گلیشیئر کے محفوظ علاقوں کا قیام، اور گلیشیر کی سیاحت پر سختی سے پابندی عائد کرنا وغیرہ شامل ہیں ۔