امریکہ میں وبا کی سنگینی بدستور جاری

2022/07/12 16:10:02
شیئر:

کووڈ۔19کاBA.5 ورژن چند ہفتوں میں امریکہ میں ایک پریشان کن ویرئنٹ کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ماہرین کے نزدیک پہلے ہی مشکلات کے شکار امریکہ کے لیے یہ وبا کی دوسری سب سے بڑی لہر ہو سکتی ہے۔
 امریکی سی ڈی سی کے مطابق، ہر تین میں سے ایک امریکی شہری وبا کے درمیانے درجے کے خطرے والے علاقے میں رہائش پزیر ہے  اور  ہر پانچ میں سے ایک شہری بلند درجے کے خطرے والے علاقے میں رہتا ہے ۔امریکہ میں اس وقت یومیہ 100,000 سے زیادہ کووِڈ کے نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے۔ یہ شرح پچھلے چھ ہفتوں سے کافی مستحکم ہے۔