چین آسیان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینےکا خواہاں ہے ،چینی وزارت خارجہ

2022/07/12 18:25:10
شیئر:

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے گیارہ تاریخ کو ایک یومیہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسی روز ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے آسیان سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور  خطاب کیا جس میں چین۔آسیان تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور علاقائی امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کے سلسلے میں متعدد تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ آسیان سیکرٹریٹ کے حکام اور مہمانوں  نے چین کی تجاویز پرجوش ردعمل ظاہر کیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ وانگ ای نے اپنے خطاب میں نشاندہی کی کہ یہ سال چین۔آسیان جامع تزویراتی شراکت داری کی تعمیر کا پہلا سال ہے۔ چین آسیان کی مرکزیت کی حمایت جاری رکھے گا، ایشیائی انداز سے اختلافات اور تنازعات کے حل کو فروغ دیتا رہے گا اور کھلی ترقیاتی حکمت عملی پر مضبوطی سے عمل جاری رکھے گا ۔یوں سائنسی اور تکنیکی اختراعی تعاون کے فروغ، ایشیائی اقدار کے فروغ اور مشترکہ طور پر علاقائی تعاون اور ایشیائی تجدید میں ایک نیا باب رقم کیا جائے گا۔خطاب کے بعد وانگ ای نے امور تائیوان پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے اور اس بات پر زور دیا کہ آبنائے کے دونوں کنارے  ایک چین کے ہیں اور تائیوان چین کی سرزمین کا حصہ ہے۔ اگرچہ آبنائے کے دونوں کنارے ایک طویل عرصے سے سیاسی محاذ آرائی کا شکار ہیں لیکن چین کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کبھی منقسم نہیں ہوئی ہے۔