امریکہ میں کووڈ۔19کا شکار ہونے والےا فراد میں سے اکثر کو بدستور وبائی علامات کا سامنا

2022/07/12 15:58:55
شیئر:

امریکی حکومت کے مطابق جون کے وسط تک ، ماضی میں کووڈ۔19کا شکار ہونے والے ہر 5 میں سے تقریباً 1 بالغ فرد بدستور طویل عرصے سے کم از کم کووڈ۔19کی ایک علامت کا سامنا کر رہا ہے ۔ ان علامات میں تھکاوٹ، سانس لینے میں تکلیف، سینے میں درد اور سر میں درد وغیرہ شامل ہیں۔ جارج واشنگٹن یونیورسٹی سنٹر فار انٹیگریٹیو میڈیسن کے ڈائریکٹر میخائل کوگن کے مطابق یہ اعدادوشمار " خوفناک" ہیں۔
مارچ میں شائع ہونے والی ایک سرکاری رپورٹ میں پتا چلا ہے کہ طویل عرصے سے کووڈ۔19نے ممکنہ طور پر 23 ملین امریکیوں کو متاثر کیا ہے، جس سے ایک اندازے کے مطابق 1 ملین افراد روزگار سے محروم ہوئے ہیں ، اور اس  تعداد میں بدستور اضافے  کا امکان ہے۔