مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے عرب ممالک میں لوگ مغربی طرز کی جمہوریت پر اعتماد کھو رہے ہیں

2022/07/12 10:39:16
شیئر:

بی بی سی کی چند روز قبل کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک بین الاقوامی پولنگ ایجنسی عرب بیرومیٹر  کے سروے  سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ  مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے عرب ممالک کے عوام کا اعتماد اس بات پر سے ختم ہو رہا ہے کہ مغربی طرز کا جمہوری نظام ،معاشی استحکام لا سکتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2021 کے آخر سے رواں سال کے موسم بہار تک تقریباً 23,000 جواب دہندگان کی اکثریت اس بات پر متفق تھی کہ مغربی طرز کی جمہوریتوں کے تحت معیشت کی صورت حال نازک ہے۔ گزشتہ دس سالوں میں، خاص طور پر پچھلے پانچ سالوں میں، خطے کے زیادہ سے زیادہ لوگ اس رائے کا اظہار کر رہے ہیں کہ مغربی طرز کا جمہوری نظام معیشت کے فروغ ، سماجی نظم و ضبط اور استحکام کو برقرار رکھنے اور حکومت کو فیصلہ کن کام کرنے کی حوصلہ افزائی دینے کا باعث ہر گز نہیں ہے۔ 
بی بی سی نے عرب بیرومیٹر کے ڈائریکٹر مائیکل رابنز کے حوالے سے کہا کہ "یہ خیال بڑھتا جا رہا ہے کہ (مغربی طرز کی) جمہوریت حکومت کی مکمل شکل نہیں ہے اور ہر معاملے کوحل نہیں کر سکتی۔ ہم پورے خطے میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ یہ ہے کہ لوگ بھوک کا شکار ہیں، انہیں روٹی کی ضرورت ہے، اور وہ نظام سے مایوس ہیں۔"