چین سری لنکا میں صورتحال کی بہتری کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں

2022/07/12 16:51:20
شیئر:
12جولائی کو چینی وزارت خارجہ کی یومیہ میڈیا بریفنگ میں چین کے سری لنکا پر قرض کے بارے میں پوچھا گیا۔ترجمان وانگ وین بین نے کہا کہ ہم نے کئی بار کہا ہے کہ چین کو سری لنکا کو درپیش مشکلات اور چیلنجز پر ہمدردی ہے اور سری لنکا کو خوراک اور ادویات سمیت ہنگامی انسانی امداد فراہم کی گئی ہے۔ چین نے مرکزی حکومت، مقامی حکومتوں اور دوستانہ تنظیموں جیسے چینلز کے ذریعے سری لنکا میں زندگی کے تمام شعبوں کو امداد کی مختلف کھیپیں بھی فراہم کی ہیں۔ چین سری لنکا کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق مدد کی فراہمی جاری رکھے گا اور سری لنکا کی اقتصادی بحالی اور لوگوں کے معاش کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔ جہاں تک سری لنکا پر چین کے قرضوں کا تعلق ہے تو  چین سری لنکا کے ساتھ گفت و شنید اور مناسب حل تلاش کرنے کے لیے متعلقہ مالیاتی اداروں کی حمایت کرتا ہے۔ ہم سری لنکا میں حالیہ مشکلات سے نمٹنے، قرضوں کے بوجھ کو کم کرنے اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کے لیے متعلقہ ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔