امریکی معیشت کساد بازاری کا شکار ہو جائے گی ، عالمی ماہرین

2022/07/12 15:30:26
شیئر:
کنزیومر نیوز اینڈبزنس چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق، ٹی ڈی سیکیورٹیز میں گلوبل اسٹریٹجی کے سربراہ رچرڈ کیلی نے 11 تاریخ کو کہا کہ اس بات کا 50 فیصد سے زائد امکان ہے کہ آئندہ سال تک امریکی معیشت کساد بازاری کا شکار ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، فیڈرل ریزرو کی سخت  پالیسی اور معیشت میں عمومی سست روی اس وقت کساد بازاری کے خطرے کے پیچھے اہم عوامل ہیں۔ بین الاقوامی سرمایہ کاری کمپنی موزی نیچ نے بھی اسی دن کہا کہ امریکہ میں کساد بازاری ناگزیر ہے، اور یہ صرف وقت کی بات ہے۔