"نیشنل یونٹی ون فیملی"محبت کی خوشبو بکھیرتی ایکسپریس ٹرین

2022/07/12 10:00:01
شیئر:

مہریبن آئیتی چائنا ریلوے ارمچی بیورو گروپ کمپنی لمیٹڈ کے کورلا مسافر سیکشن میں ایکسپریس ٹرین T9526 میں کنڈکٹر ہیں۔یہ ٹرین ارمچی اور ہوتن کے درمیان 1,996 کلومیٹر کا سفر طے کرتی ہے اور اقلیتی قومیتوں کے متعدد علاقوں سے گزرتی ہے ،اسی لیے یہ سنکیانگ میں  تمام قومیتوں کے لوگوں کی پہلی پسند بن گئی ہے۔ اس ٹرین کو "نیشنل یونٹی  ون فیملی" کا نام دیا گیا ہے۔  مہریبن آئیتی تقریباً 20 برس سے اس لائن پر مسافروں کی میزبانی میں مصروف ہیں اور سنکیانگ میں ریلوے کی ترقی کے تاریخی مراحل کی عینی شاہد ہیں ۔مہریبن اس ٹرین میں تمام قومیتوں کے مسافروں میں محبت اور قومی یکجہتی کے جذبے کو فروغ دیتی ہیں اور مقامی لوگ انہیں اس ٹرین میں کھلا ہوا " انار کا پھول " کہتے ہیں ۔