چین عالمی معیشت کی" جائے پناہ" بن چکا ہے ،ہسپانوی میڈیا

2022/07/12 10:17:00
شیئر:

6 جولائی کو سپین کےاخبار ال اکانومسٹ کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ایک مضمون کے مطابق، چین اور اس کی منڈی مالی بحران میں دنیا  کے لیے "جائے پناہ" اور "عالمی معیشت کی مضبوط امید"  بن چکی ہے۔
Natixis کے ماہرین اقتصادیات نے ایک رپورٹ میں نشاندہی کی ہے کہ چین کی اسٹاک مارکیٹ اور کرنسی میں سال کے آغاز سے تیزی سے کمی آئی تھی، جس سے اس کے اثاثوں کی قیمتیں نسبتاً زیادہ پرکشش ہیں۔ دوسری طرف، واضح طور پر نظر آرہا ہے کہ چینی معیشت بحال ہو رہی ہے.
مضمون میں حال ہی میں جاری کردہ اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے  کہا گیا کہ جون میں چین کے خدمات کے شعبے میں کاروباری سرگرمیوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔نومورا سیکیورٹیز نے  اس ہفتے کی پیش گوئی میں تسلیم کیا ہے کہ چینی معیشت ،  عالمی معیشت میں ایک نایاب کیس ہے کیونکہ یہ لاک ڈاؤن کے اثرات اور حکومت کی حوصلہ افزا  پالیسیوں کی وجہ سے بحال ہو رہی ہے۔ 
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ چین مغربی معیشتوں کے لیے تیزی سے اہم ہوتا جا رہے گا کیونکہ یہ مکمل طور پر فعال پیداواری مرکز اور کھپت کا مرکز ہے۔