سال دو ہزار اکیس میں چینی باشندوں کی متوقع اوسط عمر بڑھ کر 78.2 سال ہو گئی

2022/07/13 10:43:30
شیئر:

بارہ جولائی کو  چین میں صحت عامہ کی ترقی کا شماریاتی بلیٹن2021  جاری ہوا جس کے مطابق  سال دو ہزار اکیس میں چینی باشندوں کی متوقع  اوسط عمر بڑھ کر  78.2 سال ہو گئی ہے، سال 2020 میں متوقع عمر 77.93 تھی۔ زچگی کے دوران شرح اموات ہر ایک لاکھ میں  16.9سے کم ہو کر 16.1ہو گئی، اور ایک سال سے کم عمر والےبچوں کی شرح اموات ہر ایک ہزار میں5.4 سے کم ہو کر 5.0ہو گئی۔ ایک اور پانچ سال سے کم عمر بچوں کی شرح اموات نیز دورانِ زچگی شرح اموات ،تاریخ کی کم ترین سطح تک آگئی ہے۔
شماریاتی بلیٹن کے مطابق سال 2021 میں صحت سے متعلق اخراجات جی ڈی پی کا  6.5 فی صد بنتے ہیں  جب کہ طبی اداروں کی کل تعداد  1030935 ہو چکی ہے۔کووڈ-۱۹ کے انسداد کے لیے سال 2021 کے اواخر تک چین میں کل 11937 طبی اداروں نے نیوکلک ٹیسٹ کی  سہولت فراہم کی  جو  یومیہ 41680000  ٹیسٹ کرنے  کی صلاحیت رکھتے ہیں،جب کہ اس وبا کا علاج کرنے کے لیے 800 سے زائد مخصوص ہسپتال ہیں۔