چین نے انسانی حقوق کے حوالے سے امریکی فہرست رد کر دی

2022/07/13 16:49:24
شیئر:
بارہ تاریخ کو امریکی محکمہ خارجہ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 50ویں اجلاس کی کامیابیوں کی فہرست جاری کی جس میں اس بات کا ذکر کیا گیا کہ امریکہ نے چین میں انسانی حقوق کی صورتحال کی کھلے عام مذمت کی ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 13 تاریخ کو یومیہ میڈیا بریفنگ میں اس فہرست کو رد کرتے ہوئے کہا کہ یہ "انسانی حقوق کی کامیابیوں کی فہرست" نہیں ہے بلکہ "انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی فہرست" ہے۔
ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے"نسل کشی" اور "جبری مشقت" کے جھوٹ کو سنکیانگ کے اداروں اور اہلکاروں پر پابندیاں عائد کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کیا، سنکیانگ کو عالمی صنعتی چین سے الگ کرنے کی کوشش کی ہے۔ امریکی اقدام سنکیانگ میں تمام قومیتوں کے روزگار اور ترقیاتی حقوق کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے ۔ امریکی فہرست میں افغانستان میں انسانی حقوق کے مسئلے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ کیا امریکہ افغانستان میں انسانی حقوق کے المیے کا اصل خالق نہیں ہے؟