چینی صدر شی جن پھنگ کا سائنس و ٹیکنالوجی میں خود انحصاری پر زور

2022/07/13 16:51:30
شیئر:
چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ حوبے کے دارالحکومت ووہان کے حالیہ دورے کے دوران سائنس اور ٹیکنالوجی میں مضبوط  خود انحصاری کے لیے جدت پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی کے نفاذ پر زور دیا۔انہوں نے ملکی ترقی کو مزید محفوظ بنانے کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں خود مختاری اور خود انحصاری میں نمایاں پیش رفت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید جدید ٹیکنالوجیز اور شعبوں کو فروغ دینے اور بین الاقوامی مسابقت میں نئے اوصاف  پیدا کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔شی جن پھنگ نے کہا کہ ملک کی مسلسل ترقی کے ساتھ، اہم شعبوں میں بنیادی ٹیکنالوجیز میں پیش رفت کی اشد ضرورت ہے۔