جون میں امریکی سی پی آئی 9.1 فیصد اضافے کے ساتھ چالیس سال کی بلند ترین سطح پر

2022/07/14 10:48:24
شیئر:

تیرہ جولائی  کو امریکی محکمہ افرادی قوت کےجاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جون میں امریکی سی پی آئی میں سال بہ سال 9.1  فیصد کا اضافہ ہوا جو چالیس سال میں بلند ترین ریکارڈ ہے۔توانائی اور خوراک کی قیمت میں اضافہ اور رہائشی مکانات کی لاگت بڑھنا سی پی آئی میں تیزی سے اضافے کے اہم اسباب ہیں۔
جون میں امریکہ میں توانائی کی قیمت میں سال بہ سال 41.6  فیصد کا اضافہ ہوا جب کہ خوراک کی قیمت میں 10.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔اس کے علاوہ رہائشی مکانات کی لاگت میں5.6  فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
تجزیہ نگاروں کے خیال میں امریکہ میں طویل عرصے تک جاری بے تحاشا مہنگائی سے یہ امکان قوی ہوتا جا رہا ہے کہ امریکی فیڈرل ریزرو  جولائی کے آخری عشرے میں شرح سود میں 75 بیسس پوائنٹس اضافہ کر سکتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ امریکی معیشت میں کسادبازاری پر تشویش بھی بڑھتی جا رہی ہے۔