امریکہ بحرالکاہل خطے کے امن و استحکام کو تباہ کرنے کے در پر ہے ،عالمی میڈیا

2022/07/14 16:51:15
شیئر:

میڈیا ادارے انک اسٹک کے مطابق ایک جانب چین ہے جو دنیا کی تعمیر  میں اپنی کامیابیوں کو فروغ دے رہا ہے اور اس کے بنیادی اہداف میں بیلٹ اینڈ روڈ  انیشیٹو  اور تخفیف غربت جیسے امور شامل ہیں، دوسری جانب امریکہ ہے جو  ایشیا اور  دیگر خطوں میں اپنے فوجی اڈوں میں اضافے سمیت   جوہری جنگ کے لیے اپنے جارحانہ  ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔   امریکہ حال ہی میں  7.1 بلین ڈالر مالیت کے پیسیفک ڈیٹرنس  انیشی ایٹو کے ذریعے اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے کو وسعت دے رہا ہے، وہ بحرالکاہل ممالک  کو چینی تجاوزات کے "خطرے" سے "محفوظ" کرنے کے لیے اپنے سرد جنگ کے نعرے کو ری  سائیکل کر رہا ہے۔ بالکل ایسے ہی جیسے  اس نے سرد جنگ کے دوران کیا تھا، اس اقدام  نے گوام، جنوبی کوریا، اوکیناوا میں امریکی اڈوں کو نئے ہتھیاروں کے پروگراموں کے  ساتھ دوبارہ تیار کیا ہے تاکہ  شمالی کوریا اور چینی جوہری دفاعی ہتھیاروں کے لیے  خطرات پیدا کیے جا سکیں۔