شمالی کوریا کا ڈونیئٹسک اور لوہانسک کی آزادی تسلیم کرنے کا اعلان

2022/07/14 10:42:25
شیئر:

کورین سنٹرل نیوز ایجنسی کی چودہ جولائی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی وزیر خارجہ نے 13 جولائی کو  ڈونیئٹسک اور لوہانسک  کے نام خطوط ارسال کیے ۔
ان خطوط میں شمالی کوریا کی وزیر خارجہ نے مطلع کیا کہ عوامی جمہوریہ کوریا کی حکومت نے "عوامی جمہوریہ ڈونیٹسک " اور "عوامی جمہوریہ لوہانسک " کی آزادی کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہےاور ان ممالک کے ساتھ  آزادی، امن اور دوستی کے جذبے پر مبنی تعلقات استوار کرنے کا خواہاں ہے۔
اسی دن یوکرین کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین نے شمالی کوریا کے ساتھ سفارتی اور اقتصادی تعلقات منقطع کر دیے ہیں۔