سنکیانگ سے متعلق برطانوی یونیورسٹی کی جھوٹی رپورٹ

2022/07/14 16:47:36
شیئر:
پچھلے ماہ جون میں، برطانیہ کی شیفیلڈ ہالام یونیورسٹی کے ہیلینا کینیڈی سینٹر نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا  ہے کہ سنکیانگ کی پولی وینائل کلورائیڈ (پی وی سی) فیکٹریوں میں "جبری مشقت"موجود ہے۔ مذکورہ  یونیورسٹی کی جانب سے گزشتہ  دو سالوں میں سنکیانگ سے متعلق پیش کردہ ایسی چوتھِی جھوٹی رپورٹ ہے۔
چائنا ڈیلی نے مختلف طریقوں سے  معلومات کے ماخذ کی تصدیق  کرتے ہوئےاور سنکیانگ کے دورے سے پتہ چلایا کہ اس رپورٹ کے پیچھے ایک ایسی   تنظیم ملوث ہے جو سنکیانگ سے متعلق  منظم طور پر جھوٹ پھیلا رہی ہے، اور  یہ تنظیم  دہشت گرد تنظیموں سے بھی  جڑی ہوئی ہے ۔ 
لیبر ٹرانسفر پروگرام، جسے چینی زبان میں "روزگار کے لیے دوسرے علاقوں میں ہجرت" کے نام سے  جانا جاتا ہے،  چین میں گزشتہ  44 سالوں سے جاری ہے ۔عوام کے نزدیک یہ چین کی حیرت انگیز اقتصادی کامیابی کی ایک اہم وجہ ہے، جس نے  سنکیانگ سمیت  چین کے بہت سے علاقوں کو روز گار کے مواقع فراہم  کئے ہیں ۔
تاہم، شیفیلڈ ہالام یونیورسٹی کی جانب سے  اس منصوبے کو "جبری مشقت" کے طور پر داغدار کیا گیا  ہے ۔