سنکیانگ کے ہوٹن کاؤنٹی اقتصادی اور تکنیکی ترقیاتی زون میں ہائیڈروپونک طریقے سے سبزیوں کی کاشت نے آس پاس کے دیہاتیوں کو روزگار فراہم کیا ہے۔ ہائیڈروپونک ٹیکنالوجی سے سبزیوں کی کاشت سے عبدل ولی کو اپنا من پسند روزگار مل چکا ہے۔ روایتی کاشت کاری کے برعکس ہائیڈروپونک کاشت میں کھاد یا کیڑے مار ادویات کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ خودکار انتظامی سہولیات کی مدد سے، ہر موسم میں بلاتعطل سبزیوں کی زیادہ پیداوار ممکن ہے۔ عبدل ولی ہوٹن میں ہائیڈروپونک ٹیکنالوجی کو بھرپور طریقے سے فروغ دینے کی امید رکھتے ہیں، تاکہ ان کے آبائی شہر میں لوگوں کی زندگی بہتر ہو سکے۔