اہم عالمی زرعی ورثے کے نظام کی بین الاقوامی کانفرنس چین میں منعقد ہوگی

2022/07/14 10:34:50
شیئر:

بیس سال قبل ،اقوام متحدہ نےاہم عالمی زرعی ورثے کے نظام کا انیشیٹیو پیش کیا تھا ۔ رواں سال اہم عالمی زرعی ورثے کے نظام کی کانفرنس ، سترہ سے انیس جولائی تک چین کے صوبہ زے جیانگ کی کاؤنٹی چھنگ ٹھیان میں منعقد ہوگی۔
عالمی سطح پر اہم زرعی ورثوں میں اہم تاریخی و ثقافتی اقدار اور جدید قابلِ تجدید حیاتیاتی زراعت کے لیے قابل تقلید روایتی زرعی نظام شامل ہیں جو روایتی زرعی اقدار،حیاتیاتی تحفظ،ثقافتی ورثے اور اقتصادی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں نیز زراعت کی پائیدار ترقی اور دیہی احیا کو فروغ دینے میں مدد گار ہیں۔   
اس وقت  اہم عالمی زرعی ورثوں کی فہرست میں چین، 18 زرعی ورثوں کے ساتھ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
اطلاعات کے مطابق موجودہ کانفرنس ،بیس برسوں میں ہونے والی سب سے بڑی ، اعلی سطحی اور زیادہ اثرانگیز کانفرنس ہوگی جس میں  ایران، اٹلی  اور تھائی لینڈ سمیت تیرہ ممالک کے وزرائے زراعت،اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک و زراعت کے ڈائریکٹر جنرل،چین میں متعین مختلف ممالک کے سفراء اور متعلقہ ماہرین و اسکالرز شرکت کریں گے۔