امریکہ میں آبائی باشندوں کے عمائدین ، بورڈنگ اسکولوں میں غیر انسانی سلوک کے گواہ

2022/07/15 16:15:17
شیئر:

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق امریکہ میں آبائی باشندوں کے عمائدین جو کبھی امریکی حکومت کے تعاون سے چلنے والے ریڈ انڈینز بورڈنگ اسکولوں میں زیر تعلیم تھے ،نے  ہفتے کے روز اوکلاہوما میں ان تمام تکالیف کے بارے میں گواہی دی جن کا انہیں دوران تعلیم سامنا رہا ہے۔ ان تکالیف میں مار پیٹ، کوڑوں کی سزا، جنسی حملے، جبری بال کٹوانے اور تکلیف دہ عرفی نام شامل ہیں۔مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے ان افراد نے بورڈنگ اسکولوں کے حوالے سے اپنے دردناک تجربات شیئر کیے جو آبائی باشندوں سے ان کی ثقافتی شناخت چھیننے کے لیے بنائے گئے تھے۔چند افراد نے تکلیف دہ صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ناروا سلوک پر  اسکول کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔