چینی صدر شی جن پھنگ کا غیرمادی ثقافتی ورثے کے تحفظ پر زور

2022/07/15 11:49:57
شیئر:

تیرہ جولائی کو چینی صدرشی جن پھنگ نے  سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کے میوزیم میں سنکیانگ کے تاریخی آثار کی نمائش دیکھی ، اس کے علاوہ انہوں نے کرغیز داستان "ماناس" کا شو دیکھا اور اس میراث کے ورثا کے ساتھ گفتگو کی۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چینی تہذیب ، کشادہ، عمیق اور ایک طویل تاریخ کی حامل ہے۔ "ماناس" جیسے غیر مادی  ثقافتی ورثے نہ صرف اقلیتی قومیتوں  بلکہ چینی قوم کی بھی قیمتی دولت ہیں۔ان کے بھرپورتحفظ، موروثیت اور منظم کرنے کے عمل میں بہترین کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ انہیں احسن انداز میں لے کر آگے چلا جا سکے۔