شی جن پھنگ کے سنکیانگ کی ترقی و خوشحالی کے لیے تصورات

2022/07/15 19:48:44
شیئر:
چین کے صدر شی جن پھنگ نے حال ہی میں سنکیانگ کا دورہ کیا۔ انہوں نے سنکیانگ میں بسنے والی تمام قومیتوں کے کارکنوں اور عوام کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور انتظامات پر  جامع عمل درآمد ، نئے دور میں سنکیانگ کی گورننس کے لیے پارٹی کی حکمت عملی کا مکمل اور درست طریقے سے نفاذ،سنکیانگ میں سماجی خوشحالی اور طویل مدتی استحکام کے عمومی اہداف کے لیے لازم ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے ترقی کی جستجو کی جائے ، جامع طور پر اصلاحات اور کھلے پن کو گہرا کیا جائے، اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا جائے، وبا کی روک تھام و کنٹرول اور اقتصادی و سماجی ترقی کو ہم آہنگ کیا جائے، ترقی اور سلامتی کو مربوط کیا جائے اور ایک ایسے خوبصورت سنکیانگ کی تعمیر کے لیے کوشش کی جائے جو متحد، ہم آہنگ، خوشحال، مہذب اور ترقی پسند ہو۔ جہاں لوگ سکون اور اطمینان کے ساتھ زندگی بسر کر سکیں اور معاش کو آگے بڑھا سکیں اور نئے عہد میں بہترین ماحولیات کے ساتھ ترقی کے نئے سفرپر گامزن ہو سکیں۔