جنوبی چین سے ملنے والےآثار سے قدیم انسانوں اورقدیم مقامی امریکی باشندوں کے درمیان آبائی جینیاتی تعلق کا انکشاف

2022/07/15 10:45:53
شیئر:

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کےکھون منگ انسٹی ٹیوٹ آف زولوجی کے ماہرین نے صوبہ یونان کے شہر مینگ زی سے دریافت ہونے والے "مالوڈونگ مین" کی کھوپڑی کے فوسلز پر موجود ڈی این اے کا جینیاتی تجزیہ کیاجس سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ جنوبی

چین کے  قدیم انسانوں اور قدیم مقامی امریکی باشندوں کے درمیان جینیاتی تعلق بے حد گہرا اور قدیم ہے۔ سائنسی تحقیق کا یہ نتیجہ14 جولائی کو بین الاقوامی علمی جریدے "کرنٹ بائیولوجی" میں شائع ہوا۔

"مالوڈونگ مین" 1989 میں ایک کھلے مقام سے دریافت ہوا تھا۔ اس وقت  مشترکہ کھدائی کے بعد یہاں سے 30 سے زائد انسانی فوسلز جب کہ بڑی تعداد میں جانوروں کے فوسلز دریافت کیے گئے تھے۔

اس سے قبل کےتحقیقی نتائج کے مطابق  امریکہ کے مقامی باشندوں کی نسل کی ابتدا کو مشرقی اور وسطی ایشیائی نسب  میں تقسیم کیا گیا ہے۔ محققین نے "مالوڈونگ مین" اور امریکہ کے قدیم مقامی باشندوں کے جینوم کا موازنہ کرنے کے بعد دریافت کیا ہے  کہ دونوں کے جینومز میں مماثلت ہے۔ اس سے یہ بات ممکن نظر آتی ہے کہ تقریباً 12,000 سال پہلے، مشرقی ایشیائی لوگ آبنائے بیرنگ کو عبور کر کے امریکہ کی طرف ہجرت کر گئے ہوں گے  اور امریکہ کے قدیم مقامی باشندوں کے آباؤ اجداد بنےہوں گے۔