پائیدار ترقی پراقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی سیاسی فورم کی وزارتی گول میز کانفرنس

2022/07/15 10:24:34
شیئر:

چودہ جولائی کو اقوام متحدہ کےہیڈ کوارٹر میں پائیدار ترقی پر ،اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی سیاسی فورم کی وزارتی گول میز کانفرنس منعقد ہوئی۔ چین کے وزیر حیاتیات و ماحولیات،ہوانگ رون چھو نے کہا کہ اس وقت تک بنی نوع انسان پر سے وبا کی دھند نہیں چھٹی ہے، ماحولیاتی تبدیلی جیسے گورننس کا خسارا ابھی پر نہیں ہوا ہے، عالمی اقتصادی بحالی کی صورتِ حال بدستور نازک اور سست ہےاور 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو  متعدد  چیلنجز کا سامنا ہے۔

ہوانگ رون چھو نے کہا کہ  ہمیں ثابت قدمی کےساتھ ترقی پر توجہ دینی چاہیے، کم کاربن کی جانب منتقلی کا عمل مستقل مزاجی کے ساتھ کیا جاناچاہیےاور مضبوطی کے ساتھ  مل کر کام کرنا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ چین بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کو برقرار رکھے گا، عالمی پائیدار ترقی کو عملی طور پر فروغ دے گا اور دنیا کو مزید اشیائے عامہ فراہم کرے گا۔ امید ہے کہ تمام فریق زمین پر زندگی کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے لیے مل کر آگے بڑھیں گے۔
ہوانگ رون چھو نے کہا کہ گزشتہ سال چینی صدر شی جن پھنگ نے عالمی ترقیاتی انیشیٹو  کی تجویز پیش کی جس کا مقصد اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کو فروغ دینا تھا۔اسے اقوام متحدہ جیسی بین الاقوامی تنظیموں اور 100 سے زائد ممالک کی جانب سےحمایت حاصل ہوئی ہے۔ بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر، ہم اس انیشئیٹو کے عملی نفاذ کو تسلسل کے ساتھ  آگے بڑھائیں گے اور ایک مزید مضبوط، سبز اور مثبت عالمی ترقی کو فروغ دیں گے۔