سال کی پہلی ششماہی میں چین کے شہروں اور قصبوں میں پینسٹھ لاکھ چالیس ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں

2022/07/15 14:07:25
شیئر:

چودہ جولائی کو چین کی وزارت برائے انسانی وسائل و سماجی تحفظ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال کے آغاز سے ہی شدید مشکل بین الاقوامی صورتِ حال اور چین میں وبا کے اثرات کے پیش نظر، مختلف علاقوں اور محکموں نےسی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کے فیصلوں اور انتظامات پر سختی سے عمل درآمد کیا، روزگار کے امور کو مستحکم اور یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جس سے روزگار کی صورتحال عمومی طور پر مستحکم رہی۔جنوری سے جون تک، ملک بھر کے شہروں اور قصبوں میں پینسٹھ لاکھ چالیس ہزار نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں، جس سے 59فی صد سالانہ اہداف اور کام مکمل ہوئے ، جو طے شدہ منصوبہ بندی کے مطابق ہے ۔
ملازمتوں کے زبردست دباؤ کے باوجود، طلب اور رسد کے نقطہ نظر سے، چینی منڈی میں ملازمتوں کی مانگ ہمیشہ ملازمت کی تلاش کرنے والوں کی  تعداد سے زیادہ ہوتی ہے۔وزارتِ انسانی وسائل وسماجی تحفظ کا کہنا ہے کہ  معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے پالیسیز اور اقدامات کے پیکج پر تیزی سے عمل درآمد، انسداد وبا اور اقتصادی وسماجی ترقی کے لیے موثر ہم آہنگی نیز تمام فرقوں کی جانب سے ملازمتوں کی فراہمی  پر توجہ مرکوز کرنے کی  بھرپور  کوششوں کے باعث ، روزگار کی صورتحال میں بہتری متوقع ہے۔