چین مشرق وسطیٰ میں امن اور ترقی کے حصول کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں

2022/07/15 17:06:06
شیئر:
چودہ تاریخ کو دورہ اسرائیل کے دوران امریکی صدر بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم یائر لیپڈ نے میڈیا کو بتایا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں قائدانہ کردار ادا کرتا رہے گا اور چین اور روس کو "خلا" پر کرنے کی اجازت نہیں دے گا جو کہ امریکہ اور اسرائیل کے مفادات کے خلاف ہے۔اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 15 تاریخ کو  یومیہ میڈیا بریفنگ میں واضح کیا کہ مشرقِ وسطیٰ کے لوگ مشرقِ وسطیٰ کے  حکمران ہیں، اور مشرقِ وسطیٰ ہر گز کسی کا " عقبی صحن" نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین نے ہمیشہ مشرق وسطیٰ کے عوام کی آزادانہ طور پر اپنی ترقی کی راہیں تلاش کرنے کی حمایت کی ہے اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کی اتحاد اور تعاون کے ذریعے علاقائی سلامتی کے مسائل حل کرنے کی حمایت کی ہے۔ چین مشرق وسطیٰ میں امن اور ترقی کے حصول کے لیے مزید مثبت توانائی فراہم کرنے اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔