سال کی پہلی ششماہی میں چین کی جی ڈی پی میں سال بہ سال 2.5 فیصد کا اضافہ

2022/07/15 13:04:44
شیئر:

پندرہ جولائی کو چین کی ریاستی کونسل کےدفترِ اطلاعات کی پریس کانفرنس میں قومی شماریات بیورو کے ترجمان اور محکمہِ قومی اقتصادی شماریات  کے ڈائریکٹر فو لینگ ہوئی نے 2022 کی پہلی ششماہی میں قومی معیشت کے عمل سے متعارف کروایا۔
ابتدائی اعدادوشمار کے مطابق، سال کی پہلی ششماہی میں جی ڈی پی ۵۶۲ کھرب ۶۴ارب ۲۰ کروڑ چینی یوآن تھی، مستقل قیمتوں  کے مطابق اس میں سال بہ سال 2.5 فیصد اضافہ ہواہے۔ سال کی پہلی ششماہی میں، قومی سی پی آئی میں سال بہ سال 1.7 فیصد اضافہ ہوا۔ ملک بھر میں صنعتی پروڈیوسرز کی ایکس فیکٹری پرائس میں سال بہ سال 7.7 فیصد اضافہ ہوا۔