چینی صدر شی جن پھنگ کا سنکیانگ کے جیاؤ حہ قدیم شہر کا دورہ

2022/07/15 16:35:46
شیئر:

14 تاریخ کی دوپہر کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے سنکیانگ کے شہر ترپان اور  قدیم شہر جیاؤ حہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور اس سے استفادے سے متعلق دریافت کیا۔
جیاؤ حہ  قدیم شہر دنیا کا انتہائی مکمل، طویل ترین اور سب سے بڑا قدیم تعمیراتی شہر ہے جس میں مٹی کے ڈھانچے موجود ہیں۔ جیاؤ حہ  قدیم شہر شاہراہ ریشم کی مرکزی ٹریفک روڈ پر واقع  تھا  جہاں مختلف ثقافتوں کے درمیان تبادلے اور وسعت کو فروغ ملا  تھا ۔