شی جن پھنگ کی سنکیانگ میں مصروفیات جاری

2022/07/15 16:30:09
شیئر:


چودہ تاریخ کو  چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے سنکیانگ کے ترپان شہر کا دورہ کیا ۔  انہوں نے ترپا ن  کے خصوصی  مقامی پھلوں کی نمائش کا معائنہ کیا، اور   انگور کی صنعت کی ترقی، ثقافت اور سیاحت کی ہم آہنگ ترقی کے فروغ کے بارے میں دریافت کیا۔ ترپان قومی  سطح کے تاریخی اور ثقافتی شہروں کی پہلی صف میں شامل ہے، جسے "انگور کا آبائی شہر" کہا جاتا ہے۔ انگور کی صنعت نے کسانوں کو روز گار  کے مواقع فراہم کرتے ہوئے ان کی آمدنی میں اضافے کے  لیے اہم کردار ادا کیا ہے ۔