نیٹو کی ایشیا و بحرالکاہل کی جانب توسیع کی کوششوں پر چین کی تنقید

2022/07/15 19:37:43
شیئر:

شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل چانگ مینگ نے 15 تاریخ کو بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ نیٹو نے حال ہی میں شنگھائی تعاون تنظیم  ایس سی او کے کچھ رکن ممالک کو نظامی چیلنجز اور مخالفین قرار دیا ہے۔ ایسا نقطہ نظر عالمی امن اور سلامتی کے لیے تعمیری نہیں ہے۔چانگ مینگ نے کہا کہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد، متعدد  ترقی پذیر ممالک نے ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھایا  ہے تاہم نیٹو گروہ بندی سے ایشیاو بحرالکاہل خطے میں  صف آرائِی کی سوچ  پر عمل پیرا رہا  ہے۔ چانگ مینگ نے اس بات پر زور دیا کہ ایک جانب اگر ایس سی او  خطے کے امن، خوشحالی اور ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے یکجہتی اور تعاون کو مزید گہرا کر رہی ہے، تو دوسری جانب گروہ بندی یا کوئی تیسرا فریق ہر گز اس تنظیم کا ہدف نہیں ہے،  تمام رکن ممالک شنگھائی روح کی روشنی میں پرامن مذاکرات کے ذریعے اختلافات کے حل پر کاربند  ہیں ۔