اسرائیل کی طرف سے غزہ پر جوابی فضائی حملے

2022/07/16 16:05:24
شیئر:
مقامی وقت کے مطابق سولہ تاریخ کی صبح اسرائیلی فضائیہ نے غزہ کی پٹی میں اہداف پر فضائی حملے شروع کیے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ نے 16 تاریخ کی علی الصبح راکٹ حملے کے جواب میں فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کی ایک زیر زمین راکٹ فیکٹری اور  ایک فوجی اڈے پر بمباری کی۔
سولہ تاریخ کی علی الصبح غزہ کی پٹی میں مسلح گروہوں نے اسرائیل پر چار راکٹ فائر کیے، جن میں سے ایک کو اسرائیلی فضائی دفاعی نظام نے ناکارہ بنا دیا اور باقی تین نو مین لینڈ میں گرے۔  حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ کسی تنظیم یا فرد نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ لیکن اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں تمام کارروائیوں کی ذمہ دار حماس ہے۔