امریکہ "نیٹو کا مشرق وسطیٰ ورژن" بنانے کا ارادہ رکھتا ہے ،عراقی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ عراق کسی علاقائی فوجی اتحاد میں شامل نہیں ہوگا

2022/07/16 14:55:35
شیئر:

اس خبر کے جواب میں کہ امریکہ عرب ممالک اور اسرائیل کےساتھ ایک اتحاد بنانے اور نیٹو کا نام نہاد مشرق وسطیٰ ورژن بنانے کا ارادہ رکھتا ہے،  15 تاریخ کو عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ کاظمی نے سعودی عرب روانگی سے قبل کہا کہ عراق نہ پہلے کسی فوجی اتحاد میں شامل تھا اور نہ ہی مستقبل میں کسی علاقائی فوجی اتحاد میں شامل ہو گا۔

منصوبے کے مطابق امریکی صدر جو  بائیڈن 16 تاریخ کو سعودی عرب کے دورے کے دوران جدہ میں  "سیکیورٹی اینڈ ڈولپمینٹ" سمٹ میں شرکت کریں گے۔ اس سربراہی اجلاس کو سعودی عرب اور امریکہ  مشترکہ طور پر منعقد کر رہے ہیں۔سعودی عرب اور امریکہ کے رہنماؤں کے علاوہ مشرق وسطیٰ کے ممالک جیسے متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت، عمان، مصر اور عراق کے سربراہان بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔