صدر شی جن پھنگ کے دورہ سنکیانگ کے حوالے سے چار کلیدی نکات

2022/07/16 16:47:45
شیئر:
12 سے 15 جولائی تک چینی صدر  شی جن پھنگ نے سنکیانگ کا دورہ کیا۔ سنکیانگ کے سفر کے دوران صدر شی کی طرف سے خصوصی تو جہ اور اہم ہدایات کا خلاصہ چار کلیدی نکات میں کیا جا سکتا ہے۔
 پہلا، اتحاد
صدر  شی جن پھنگ نے  کہا ، "سنکیانگ کا سب سے طویل المدتی مسئلہ نسلی اتحاد کا مسئلہ ہے،" اور "سنکیانگ میں سب سے بڑا کام نسلی اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی ہے۔"
 دوسرا ، شناخت
اتحاد شناخت سے الگ نہیں ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ ثقافتی شناخت سب سے بنیادی شناخت ہے، قومی اتحاد کی جڑ اور قومی ہم آہنگی کی روح ہے۔
 تیسرا ، ترقی
سنکیانگ کے مسائل کے حل کے لیے ترقی بنیادی کلید ہے۔ سنکیانگ کے لیے طویل مدتی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے سب سے اہم چیز لوگوں کے دلوں میں  سکون  ہے۔ سنکیانگ کے اس معائنہ کے دوران صدر  شی  نے زور دیا، "ہمیں ترقی اور استحکام، لوگوں کی روزی، اور ترقی اور لوگوں کے دلوں کے درمیان قریبی تعلق کو گہرائی سے سمجھنا چاہیے، اور لوگوں کی روزی روٹی کو بہتر بنانے اور لوگوں کے دلوں کو متحد کرنے کے لیے ترقیاتی ثمرات کو لوگوں تک پہنچانا چاہیے۔
 چوتھا : منصوبہ بندی

اس معائنہ کے دوران صدر شی  نے واضح طور پر تجویز پیش کی کہ ہمیں سنکیانگ میں  بنیادی اور طویل مدتی امور پر توجہ دینی چاہیے جو طویل مدتی استحکام سے متعلق ہیں۔ سنکیانگ کی سماجی صورتحال کے مجموعی اور طویل مدتی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ سنکیانگ میں قانون کی حکمرانی کو زیادہ نمایاں اور اہم مقام پر رکھا جائے ۔