سولہ جولائی کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستان میں آنے و الے سیلاب پر پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے نام ہمدردی کا ایک پیغام بھیجا۔
اپنے پیغام میں وانگ ای نے سیلاب کی وجہ سے پاکستان کے متعدد علاقوں میں ہونے والے قیمتی جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ ، زخمی ہونے والوں اور آفت زدہ علاقوں میں متاثرہ لوگوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی حکومت اور عوام ہمیشہ پاکستانی حکومت اور برادرانہ پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ پاکستانی حکومت کی قیادت میں پاکستانی عوام ضرور آفات پر قاپو پالیں گے اور جلد ہی معمول کی زندگی بحال کریں گے۔