سری لنکا میں نئے صدر کا انتخاب آئندہ ہفتے ہوگا

2022/07/16 16:55:37
شیئر:
16 جولائی کو سری لنکا کی پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا اور پارلیمنٹ کے اسپیکر نے سرکاری طور پر تصدیق کی کہ سری لنکا کے صدر کا عہدہ خالی ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری نے گوٹابایا راجا پاکسے کے استعفیٰ کا خط بھی پارلیمنٹ میں پڑھ کر سنایا۔
اسپیکر نے پارلیمنٹ کو مطلع کیا کہ 19 جولائی کی صبح 10 بجے پارلیمنٹ کا اجلاس ہونے پر صدارت کے لیے کاغذات نامزدگی ان کے پاس جمع کرائے جائیں گے۔ اگر ایک سے زیادہ امیدوار ہوئے تو صدر کے انتخاب کے لیے پارلیمنٹ میں  20 جولائی کو ووٹنگ ہوگی۔