امریکہ مشرق وسطیٰ میں بحران پیدا کرنے کے لیے 'ایرانوفوبیا' کا استعمال کر رہا ہے،ایران کی وزارت خارجہ

2022/07/17 16:44:45
شیئر:

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر  کنانی نے 17 تاریخ کو کہا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور بحران پیدا کرنے  کے لیے ناکام "ایرانوفوبیا" پالیسی کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہے۔
اسی دن ایک بیان میں کنانی نے امریکی صدر بائیڈن کے مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران ایران مخالف بیانات کی تردید کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ امریکی حکومت کی خطے میں "بدامنی کو ہوا دینے اور تناؤ پیدا کرنے" کی مستقل پالیسی ہے۔
کنانی نے یہ بھی کہا کہ ایران کو امید ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک کی حکومتیں ایران کی طرف سے تجویز کردہ علاقائی مذاکرات اور تعاون کے اقدام کا جواب دیں گی اور مشترکہ سلامتی، امن و استحکام اور مشترکہ ترقی کے لیے تعمیری اقدامات کریں گی۔
بائیڈن کا 13 سے 16 تاریخ تک اسرائیل، فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے اور سعودی عرب کا دورہ اقتدار سنبھالنے کے بعد مشرق وسطیٰ کا ان کا پہلا دورہ ہے۔ بائیڈن نے 16 تاریخ کو سعودی عرب کےشہر جدہ میں "سیکیورٹی اینڈ ڈولیپمنٹ" سربراہی اجلاس میں کہا کہ ایران کی سرگرمیاں خطے کو غیر مستحکم کر رہی ہیں اور امریکہ کبھی بھی ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔